پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات اور زویا ناصر اکشے کمار کی نئی فلم ’سوریا ونشی‘ پر برس پڑیں۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائئٹ ٹویٹر پر بالی ووڈ کی فلم سوریا ونسی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوریاونشی بالی ووڈ کی اسلاموفوبیا کو فروغ دینے والی فلم ہے۔مہوش حیات نے لکھا کہ ہالی ووڈ میں رجحان بدل رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی لوگ اس کی پیروی کریں گے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’فاصلہ کم کریں اور نفرتیں نہ پھیلائیں۔‘اداکارہ زویا ناصر نے بھی فلم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے لوگ دنیا میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں، اسی طرح زبردستی مذہب بھی تبدیل کروائے جاتے ہیں۔انسٹا اسٹوری پر اداکارہ زویا نے مزید لکھا کہ یہ دیکھنا بہت ہی افسوس ناک ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ فلموں میں کامیڈی کے نام پر اسلام مخالف مواد دِکھانا، بنا یہ سوچے کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے۔زویا ناصر نے لکھا کہ آپ اپنے اچھے باشعور لڑکوں کے ساتھ 100کروڑ کے کلب سے لطف اندوز ہوں۔خیال رہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم سوریاونشی باکس آفس پر تو دھوم مچا رہی ہے لیکن بہت سے لوگوں کے لئے اس فلم کے اسکرپٹ میں شاید ہی کوئی نئی یا حیران کن بات ہو، سوریا ونشی کی ریلیز کے ساتھ ہی بیشتر افراد کا کہنا ہے کہ اس فلم میں مسلمانوں اور پاکستان کی منفی تصویر کشی کی گئی ہے۔
میچ کے بعد شاہین آفریدی کی عفیف حسین سے معذرت، ویڈیو وائرل
’حکومت نے مدت پوری کی تو ملکی حالات مزید خراب ہونگے ‘قمر زمان کائرہ کی پیشگوئی
“Sooryavanshi”is the latest film in Bollywood promoting islamophobia. The tide is turning in Hollywood & I hope that across the border they will also follow suit. As I’ve said, if not positive depictions,at least be fair in the way that you show Muslims. Build bridges not hatred! pic.twitter.com/DA7MUuVpKo
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 17, 2021