کراچی : مرحوم کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے شوہر کی موت کا ذمہ دار ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹے جواد کو قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سما کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زریں عمر نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی موت کی وجہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور جس نے انہیں رلایا اس کا قیامت کے روز گریبان پکڑیں گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمر شریف کی موت کی وجہ کہیں نہ کہیں ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹا ہیں۔ عمر ایک ہفتے سے ہسپتال میں تھے لیکن بیٹے جواد اور ان کی فیملی نے پتہ نہیں چلنے دیا۔ زریں عمر کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ 15 دن میں سعودی عرب یا جرمنی لے کر جائیں، اگر 15 دن میں علاج نہ ہوا تو ایک ماہ میں زندہ نہیں بچیں گے۔ میں نے کہا کہ سعودی عرب نزدیک ہے وہاں لے کر چلتے ہیں ، اس حوالے سے سارا انتظام بھی ہوگیا لیکن جواد نے کہا کہ بیٹا ہوں اور صرف امریکہ جانے کی اجازت دوں گا۔
جواد کی وجہ سے امریکہ جانے کی کوششوں میں وقت ضائع ہوا، 15 دن پاکستان میں ضائع ہوگئے جس کی وجہ سے عمر کو ایک اور اٹیک ہوگیا۔ فلیٹ کے تنازعے کے حوالے سے زریں عمر نے کہا کہ عسکری فور میں عمر شریف کا کوئی فلیٹ نہیں وہ میرا گھر ہے، بینک کا قرضہ دینا تھا اس لیے عمر کے ساتھ مل کر گھر بیچنے کا فیصلہ کیا۔ جواد مجھ سے مسلسل پیسے مانگتا رہا، عدالت بھی عمر شریف خود نہیں گئے بلکہ انہیں لے جایا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر شریف کے بیٹے جواد نے ہی مفتی تقی عثمانی کو ان کا جنازہ نہیں پڑھانے دیا، بعد میں مفتی صاحب کو فون کرکے میں نے معافی مانگی۔
نازیبا ویڈیو کو لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق سے منسوب کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار
محمد رضوان کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی