Sunday January 19, 2025

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی، مہینہ پہلے ہی شہر میں کرائے کی کاریں ختم ہوگئیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی شادی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہوگی جہاں شادی سے پہلے ہی کرائے کی کاروں کی کمی ہوگئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب سِکس سینسز ہوٹل میں ہوگی ۔ وکی اور کترینہ کی ٹیموں نے پہلے ہی جے پور میں جا کر انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں۔ دونوں کی شادی اگلے ماہ ہونی ہے تاہم شہر میں کرائے کی کاروں کی کمی ہوچکی ہے اور تقریباً سبھی کاریں بک کرلی گئی ہیں۔ جوڑے کے ایک قریبی دوست نے نام نہ لینے کی شرط پر انڈین ٹی وی چینل کو بتایا کہ شادی کیلئے مہمانوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔ ڈائریکٹرز کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان اور روہت شیٹی کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکاروں سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون، نتاشہ دلال سمیت دیگر کے نام بھی مہمانوں کی فہرست میں درج ہیں

ہمارا جذبہ بھی فوج جیسا ہوتا ہے، ہر وقت جان دینے کیلئے تیار رہتے ہیں محمد رضوان نے مداحوں کو اپنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کر دیا

بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی کی تصویر سامنے آگئی

’تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے‘، شاہین مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئے

FOLLOW US