Wednesday January 22, 2025

گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور : گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے ساتھی ریمبو اور خان بابا سے متعلق مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ریمبو نے خان بابا کے ساتھ مل کر بلیک میل کیا۔ متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا جس میں کہا گیا کہ ریمبو نے منگیتر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پر بلیک میل کیا، بلیک میلنگ میں خان بابا بھی ملوث ہے۔ عائشہ اکرم نے بتایا کہ خان بابا واہ کینٹ ٹیکسلا کا رہائشی اورانایہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔ عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں ملزم ریمبو پر 10 لاکھ روپے بلیک میل کر کے وصول کرنے کا الزام عائد کیا۔

کالعدم جماعت کوبحال کیاجاسکتا ہے تو ہمارا کیا قصور ہے؟ کارکنوں کو بھی رہاکیا جائے،ایم کیوایم دفاترز کھولنے کا مطالبہ

جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ عائشہ اکرم ایف آئی اے کو بلیک میلنگ سے متعلق ثبوت نہیں دے سکی اور نہ ہی تاحال 10 لاکھ روپے سے متعلق بھی کوئی ثبوت فراہم کر سکی۔
یاد رہے کہ متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ایک ماہ قبل ریمبو کے خلاف درخواست دی تھی ، متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ساتھی ریمبو کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا ، یہی نہیں عائشہ اکرم نے ریمبو پر بلیک میلنگ اور پیسے لینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ مذکورہ کیس میں گذشتہ ماہ عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو منظر عام پرآئی تھی۔ آڈیو میں ریمبو مبینہ طور پر عائشہ اکرم کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم اور ریمبو کی گفتگو کی ایک اور مبینہ ٹیپ منظر عام پر آگئی ہے۔ اس مبینہ آڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ مبینہ آڈیو میں ریمبو نے کہا کہ میں انہیں یہ کہوں گا کہ موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا، ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔ عائشہ نے ریمبو کو تاکید کی کہ ہاں، کہنا میڈم نے ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا لیا تھا۔ تم کہنا میڈم نے موبائل لیا، ان کو پتہ ہو گا ان کا فون تھا ،وہ شوٹ کرتی تھی۔ جس پر ریمبو نے کہا کہ او کے میں کہہ دوں گا۔

بھارت سیمی فائنل کوالفائی کرنے میں ناکام! میں چاہوں گا کہ پاکستان یہ ورلڈکپ جیتے، بھارتی سابق کھلاڑی کا بڑا بیان

شعیب ملک کی بہترین پرفارمنس پر ثانیہ کو داد دینا مہنگا پڑ گیا ، بھارتیوں نے بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US