Thursday January 23, 2025

فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ نے اکشے کمار کو حقیقت میں تھپڑ مار دیا، لیکن کیوں؟ جانیں

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو شوٹنگ کے دوران حقیقت میں تھپڑ جڑ دیا تھا۔حال ہی میں کترینہ کیف اور اکشے کمار اپنی نئی فلم سوریاونشی کی تشہیر کیلئے دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے جس کی قسط رواں ہفتے ریلیز کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل نے اداکارہ سے فلم میں لیے جانے والے ری ٹیک سے متعلق سوال کیا جس پر کترینہ نے بتایا کہ اکشے کو تھپڑ مارنے والے سین کا کوئی ری ٹیک نہیں ہوا تھا، وہ میں نے ایک ہی بار کیا تھا۔اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ تھپڑ اصلی میں مارا گیا تھا، کترینہ کو ڈر تھا کہ ایسا نہ لگے کہ تھپڑ فرضی ہے اس لیے اس نے اصل میں ہی مار دیا تھا۔واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سوریاونشی میں رنویر سنگھ اور اجے دیوگن شامل ہیں جو کہ اپنی ہی فلموں سمبا اور سنگھم میں نبھائے گئے پولیس افسران کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم میں اکشے کمار اور کترینہ کیف بھی نظر آئیں گے اور سوریاونشی 5 نومبر کو ریلیز کی گئی ہے۔

یا اللہ رحم فرما ! پاکستان میں کہاںکہاں زلزلے کے شدید جھٹکے ،چھٹی والے دن افسوسناک خبر

’ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن اگر ۔۔‘ کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر بیان جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ، ماہانہ 31ہزارسے کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

FOLLOW US