Tuesday May 7, 2024

یا اللہ رحم فرما ! پاکستان میں کہاںکہاں زلزلے کے شدید جھٹکے ،چھٹی والے دن افسوسناک خبر

سوات : صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر سوات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 120 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔واضح رہے کہ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔

’ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن اگر ۔۔‘ کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر بیان جاری کر دیا

پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

حکومت کا بڑا فیصلہ ، ماہانہ 31ہزارسے کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا چانس ہی نہیں لیکن کیوں؟ شعیب اختر نے پاکستانیوں کو سیمی فائنل سے پہلے ہی خوش کردیا

FOLLOW US