Monday January 20, 2025

فحش فلموں کے الزام میں گرفتار اور پھر رہا ہونے والے راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ساتھ کیا کیا؟ جانئے

ممبئی: فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی بزنس مین اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردئیے۔ راج کندرا کو رواں سال جولائی میں پورن فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر چلانے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری سے قبل راج کندرا اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فعال تھے اوراپنی بیوی شلپا شیٹھی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتے تھے۔ ان ویڈیوز کی وجہ سے راج کندرا اپنے فالوورز کے درمیان بے حد مقبول تھے۔ تاہم تقریباً دو ماہ تک جیل میں بند رہنے کے بعد راج کندرا کو 21 ستمبر کو ضمانت پر رہائی ملی تھی اور جب سے وہ نہ تو سوشل میڈیا پر فعال نظر آئے اور نہ ہی عوامی مقامات پر نظر آئے۔

شاہینوں کی اونچی اڑان ،سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا پاکستان نے نمیبیاکو45 رنز سے شکست دیدی

حالانکہ جس دوران وہ جیل میں تھے شلپا شیٹھی بھی سوشل میڈیا استعمال نہیں کررہی تھیں لیکن بعد میں انہوں نے لوگوں سے جڑے رہنے کا فیصلہ کیا اور اپنے خیالات سوشل میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں تک پہنچائے۔ لیکن راج کندرا اس تمام عرصے میں سوشل میڈیا پر خاموش ہی تھے اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپنرز کی جوڑی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار، غیر مشروط حمایت کا اعلان

FOLLOW US