Wednesday January 22, 2025

عمران خان کا وژن درست نہیں،انہیں فالو کرنا چھوڑ دیا ڈی چوک پر دھرنے میں باقاعدگی سے جاتی تھیں

اسلام آباد : اداکارہ ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ نے عمران خان اور ان کی حکومت سے متعلق بھی گفتگو کی۔ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوس ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈی چوک پر دھرنے میں باقاعدگی سے جاتی تھیں مگر جب حکومت بنی تو پتا چلا کہ عمران خان کا وژن درست نہیں۔ہاجرہ یامین نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا۔اس سے قبل اداکار فہد مصطفی نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا تھا۔

جوکام رونالڈ ونے کیاتھاوہی کام آسٹریلوی کرکٹر نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کرڈالا؟ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ پیٹرول کی قیمت ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا اور لوگ اچانک قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔کئی روز تک پیٹرول پرائس ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ اداکار فہد مصطفی نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔
یہ ہوتا ہے لیڈر۔ایک صارف نے فہد مصطفی سے ٹوئٹر پر سوال کیا ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفی نے کہا تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی میں بے تحاشا اضافے پر اکثر عمران خان کے سپورٹرز کی جانب سے بھی ان پر تنقید کی جاتی ہے۔

جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں

کالعدم جماعت کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

FOLLOW US