Wednesday January 22, 2025

آریان خان کو جیل میں پڑھنے کیلئے ہندوؤں کی مذہبی کتاب فراہم کردی گئی لیکن دوسری کونسی دی گئی ؟بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

ممبئی : منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ممبئی کی سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد آرتھر روڈ جیل میں ہیں اور وہاں وہ کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں، انہیں جیل کی لائبریری سے دو کتابیں دی گئی ہیں جن میں سے ایک کتاب ’’گولڈن لائن‘‘ ہے، جب کہ دوسری ہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام اور سیتا پر مبنی کتاب ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان 20 اکتوبر کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد غصے میں آگئے تھے جس کے بعد جیل حکام کی جانب سے انہیں جیل لائبریری سے کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جیل کی اصلاحی لائبریری میں مذہبی اور حوصلہ بلند کرنے والی کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے گھر والے بھی ان کے لیے کتابیں لاسکتے ہیں لیکن صرف مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں ہی لانے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ سے آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ بومبے ہائی کورٹ 26 اکتوبر بروز منگل کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔

تحریک انصاف نے اپنے مضبوط ترین امیدواروں عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد کو دیے گئے ٹکٹ منسوخ کردیے

اینٹی نارکوٹکس فورس کا معروف سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، کیا برآمد ہوا ؟ حیران کن خبر آگئی

شاہ رخ خان کو فیملی سمیت پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

FOLLOW US