Wednesday January 22, 2025

شاہ رخ خان کو فیملی سمیت پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

کراچی : پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل خبروں میں ہیں۔اب وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،لیاقت خٹک پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں

بھارت کے خلاف میدان میں کون کون اترے گا، پاکستان نے اپنے پتے کھول دیے

FOLLOW US