Wednesday January 22, 2025

اینٹی نارکوٹکس فورس کا معروف سماجی رہنما صارم برنی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، کیا برآمد ہوا ؟ حیران کن خبر آگئی

کراچی: معروف سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے چھاپہ مارا ،لیکن کچھ برآمد نہ ہونے پر ٹیم واپس چلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے این ایف نے معروف سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر چھاپے کے دوران گھر کی تلاشی لی لیکن کچھ برآمد نہ ہونے پر ٹیم واپس چلی گئی۔صارم برنی کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں جگہ جگہ منشیات بک رہی ہے، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے عزت دار لوگوں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس رہائش گاہ پر اے این ایف نے چھاپہ مارا وہاں رہتے ہوئے مجھے 50 سال ہوگئے ہیں اور اے این ایف کی اس کارروائی سے میری عزت پامال ہوئی ہے اور ایسا لگا کہ اس گھر میں کوئی سماجی رہنما نہیں بلکہ منشیات کا کوئی بہت بڑا ڈیلر رہتا ہے۔

شاہ رخ خان کو فیملی سمیت پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

بھارت کے خلاف میدان میں کون کون اترے گا، پاکستان نے اپنے پتے کھول دیے

انہوں نے مزید کہا کہ پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر جہاں میرا دفتر ہے وہاں پر عرصہ دراز سے کھلے عام منشیات کی فروخت کی جاتی ہے اور اس حوالے سے انھوں نے متعدد بار مختلف اداروں کو شکایات بھی درج کرائی ہیں لیکن آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اور میرے گھر میں منشیات کی اطلاع پر ایسے چھاپہ مارا گیا جسے وہاں سے منشیات سپلائی کی جاتی ہے۔صارم برنی کا کہنا تھا کہ اب یہ اس ادارے کے سربراہ کا کام ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں بصورت دیگر وہ بھی قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ اس حوالے ترجمان اے این ایف سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون ریسیو کرنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے ان کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔

اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،لیاقت خٹک پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں

مذاکرات کامیاب ‘ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے ، یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے ، شیخ رشید احمد

FOLLOW US