Thursday January 23, 2025

’ میرے بیٹے نے مجھے تھپڑمارا تھا کیونکہ ۔۔‘ اجے دیوگن نے حیران کن انکشاف کر دیا

ممبئی : بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اعتراف کیا ہے کہ کم عمر بیٹے یوگ دیوگن نے میری فلم دیکھتے ہوئے مجھے تھپڑ مارا۔ جے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی شادی کو 22 سال ہوچکے ہیں اور ان کے 2 بچے ہیں۔ اجے دیوگن رومانوی، کامیڈی اور ایکشن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور وہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔لیکن اب خود اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن کا کہنا تھاکہ فلم ‘گول مال اگین’ کو گھر والے دیکھ کر بہت ہنسے تھے جبکہ کاجول کی ہنسی بند ہی نہیں ہورہی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ فلم کے دوسرے ہاف میں بیٹا یوگ رونے لگا تھا اور وہ دوبار رویا تھا لیکن فلم میں پری (پرینیتی چوپڑا) کے کردار کی موت پر اس نے مجھے تھپڑ بھی مار دیا تھا اور آنسوو¿ں سے رونے لگا تھا۔اجے کا کہنا تھاکہ یوگ میری گود میں موجود تھا اور میں نے اس پوچھا کیا ہوا؟ لیکن اس نے مجھے تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ مجھے روتے ہوئے مت دیکھو۔ خیال رہے کہ کامیڈی فلم ’گول مال اگین‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اجے دیوگن اور پرینیتی چوپڑا کے علاوہ ارشد وارثی اور تشار کپور سمیت دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔اس فلم کی ریلیز کے وقت یوگ کی عمر 7 سال تھی۔

الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری ،26اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب

شاہ رخ خان کو مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے، آریان خان کیس میں نیا موڑ

عمران خان کی چھٹی۔۔ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔اسد عمر ،پرویز خٹک یا شاہ محمود قریشی۔۔ ایسا دعویٰ جس نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

FOLLOW US