Monday January 20, 2025

الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری ،26اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد : الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشنر پر الزامات لگانے پر اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے نہ ہی ان کے سینئر وکیل پیش ہوئے ، اعظم سواتی کی جانب سے جونیئر وکیل نے جواب جمع کرایا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ، وہ جواب دیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ کہ کیا آپ نے نوٹس پڑھا ہے ،الیکش کمیشن نے وکیل کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

شاہ رخ خان کو مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے، آریان خان کیس میں نیا موڑ

عمران خان کی چھٹی۔۔ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔اسد عمر ،پرویز خٹک یا شاہ محمود قریشی۔۔ ایسا دعویٰ جس نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

پاکستان عالمی سطح پر چوتھا مہنگا ترین ملک قرار غیر ملکی جریدے “دی اکانومسٹ” کی رپورٹ

FOLLOW US