بھارتی صحافی سواتی چاتروادی کا کہنا ہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر کے شاہ رخ خان کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ آریان خان سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی، اس سے قبل آریان خان کے منشیات کے عادی ہونے کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے، گرفتاری کے بعد آریان کا میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیااور آریان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ ان تمام تر حقائق کے باوجود عدالت اس کی ضمانت مسترد کررہی ہے۔ بھارتی صحافی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا جس میں کہا گیا تھا کہ انسانی حقوق کے پیش نظر ٹرائل کے دوران ملزم کو جیل میں رکھنے کی بجائے ضمانت کو معمول بنانا چاہیے۔
پاکستان کے اہم شہر میں زوردار دھماکہ، متعدد شہادتوں کی اطلاعات آگئیں
مزید ان کا کہنا تھا کہ آریان کو گرفتار کر کے اور اس کی ضمانت مسترد کر کے شاہ رخ خان کو مودی کے آگے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ 8 اکتوبر سے آرتھر جیل میں رہنے والے آریان خان کی ضمانت کیلئے تیسری درخواست بھی آج مسترد کر دی گئی تھی، جس کے باعث انہیں جیل سے رہائی نہ مل سکی۔ آج ایک بھارتی اداکار راشد خان نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد 2 اور خان بی جے پی کا ہدف بنتے ہوئےجیل جانے والے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جن پر پہلے سے ہی کیسز ہیں وہ خان جلدی جیل جائیں گے۔
Aryan khan had no drugs in his possession, medical test not done & has no prior criminal record yet he’s denied bail. When the SC says bail is the norm, jail is the exception. Shahrukh Khan being made to pay for not bending to Modi
— Swati Chaturvedi (@bainjal) October 20, 2021