Monday January 20, 2025

“بالی ووڈ کے 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر، جلد جیل جاسکتے ہیں” تہلکہ خیز دعویٰ

ممبئی : بھارت سے تعلق رکھنے والے فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے دو خان بہت جلد جیل کی سلاخوں کےپیچھے ہو سکتے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ ان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بالی ووڈ کے دو خانوں کو اپنی ہٹ لسٹ پر رکھا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک خان ایسا ہے جو پہلے ہی کچھ کیسز میں الجھا ہوا ہے، وہ بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ آریان خان کو جب کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تو انہیں پکڑ کر منتقل کرنے والا بی جے پی کا ایک کارکن تھا جس کے بعد مودی سرکار پر سوالات اٹھ گئے۔

ریاست مدینہ میں جو جرنیل اچھی کارکردگی دکھاتاخود اوپر آجاتا تھا، بڑا عہدہ ملناکسی کا پیدائشی حق نہیں تھا: عمران خان

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بھارتی ٹیم بھی گرائونڈ میں پہنچ گئی اور پھر ۔ ۔ ۔

عمران خان !خدا کیلئے اب تو ہم بھی واقعی گھبرا گئے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے میں بھی گھبرا گیا ہوں، راجہ ریاض

FOLLOW US