Sunday January 19, 2025

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر مبنی فلم ” ایک ہے نگار” کا ٹریلر جاری

کراچی : پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر مبنی فلم ” ایک ہے نگار” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ “ایک ہے نگار” فلم میں تھری سٹار جنرل کے عہدے پر پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار اداکارہ ماہرہ خان نبھا رہی ہیں۔ ٹریلر میں نگار جوہر کی زندگی کے مختلف حصوں کو دکھایا گیا ہے ۔ اس فلم میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اکیلی خاتون نے مشکل ترین حالات سے گزرتے ہوئے اپنے لیے راستہ بنایا اورسرجن جنرل آف پاکستان کے عہدے تک پہنچیں۔ یہ فلم اے آر وائی ڈیجیٹل پر یہ ایک ٹیلی فلم ہے جو اے آر وائی ڈیجیٹل پر 23 اکتوبر ہفتے کو رات آٹھ بجے نشر کی جائے گی۔ “ایک ہے نگار” کی ہدایت کاری عدنان سرور نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ سہیل سمیر ، بلال اشرف اور خوشحال خان شامل ہیں۔

بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان نوجوان سے شادی کر لی، شادی کی تصاویر وائرل

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان کو دورۂ سعودی عرب کی دعوت

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دیدی

FOLLOW US