Sunday January 19, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان کو دورۂ سعودی عرب کی دعوت

اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان کو دورۂ سعودی عرب کی دعوت، وزیراعظم 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔موسمیاتئ تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا جو25 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر 24 اکتوبر کو دورے پر جائیں گے، وزیراعظم کومڈل ‏ایسٹ گرین انیشی ایٹومیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، سکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دیدی

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا متوقع دورہ 3 روزہ ہو گا۔وزیراعظم کو سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان ‏نےکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ولی عہدکی طرف سےدورے کی دعوت سعودی سفیرنےوزیراعظم کو ‏پہنچائی تھی۔ اس ضمن میں سعودی عرب نے دعوت نامے کئی عالمی سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ مدعو ممالک کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم ، ماحولیاتی میدان کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے اداروں کے سربراہان کو ارسال کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں پر منصوبہ بندیوں پر ہم خیال ہے۔یہ قابل ذکرہے کہ سبز سعودی عرب اور سبز مشرق وسطیٰ کے اقدامات کا ہدف خطے میں 50 ارب درخت لگانا اور کاربن کے اخراج کو عالمی شراکت کے 10 فیصد سے زیادہ کم کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے میں مدد دی جاسکے ۔

’’عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی‘‘ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں، یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

FOLLOW US