Sunday January 19, 2025

جھوٹے اور گمراہ کن بیانات دے کر پولیس کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ، عائشہ ٹک ٹاکر کیخلاف پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے

لاہور: جھوٹے اور گمراہ کن بیانات دے کر پولیس کے ساتھ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ، عائشہ ٹک ٹاکر کیخلاف پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے ۔۔ سانحہ گریٹر اقبال پارک کی مقدمہ مدعیہ عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس اور ایف آئی اے نے سر جوڑلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔ پولیس نے اس حوالے سے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی ہے۔جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کی متعدد کالز سامنے آئیں تھیں جس میں ان کو مقدمہ میں نامزد ملزمان سے رقم وصول کرنے کی پلاننگ کرتے سنا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور کال کے دوران دونوں ایف آئی اے کو گمراہ کرنے اور جھوٹے بیان دینے کی منصوبہ بندی کرتے سنے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عائشہ اکرم کی درخواست پر پولیس اب تک متعدد شہریوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کرچکی ہے۔ان مقدمات میں نامزد شہریوں کے والدین کی جانب سے پولیس اور عائشہ اکرم کے خلاف مظاہرے بھی کیے گیے تھے۔

ملک میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

خیبرپختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر

احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US