Sunday January 19, 2025

ملک میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 29 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت نئی قیمت ایک لاکھ 19ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر

سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئی قیمتوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 1111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج 44 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوئی،کاروبار کے دوران9 ارب روپے سے زائد مالیت کے15 کروڑ سے زائد شیئرز کی لین دین ریکارڈ ہوئی۔ مزید برآں پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021-22 کے پہلے دو ماہ میں سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 83 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے اگست کے دوران 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 کروڑ ڈالر کی سبزیاں برآمد کی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

تنخواہو ںمیں زبردست اضافہ ، عوام کیلئے زبردست خوشخبری

FOLLOW US