Sunday January 19, 2025

”شیشے میں بال آ جائے تو نکالنا ناممکن، رات گئے اہم ترین غیر معمولی ملاقات“ غریدہ فاروقی کے ٹوئیٹس جنہوں نے ہنگامہ برپا کردیا

اسلام آباد : پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبینہ افواہیں چلنے کا سلسلہ ہمیشہ کی طرح جاری ہے جبکہ اب غریدہ فاروقی نے بھی سلسلہ وار ٹویٹس کر کے صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے . تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بعد از خرابی بسیار! معاملہ بہتری کی جانب گامزن، مگر گزشتہ چنددنوں میں پوائنٹ وَن سے پوائنٹ ٹو تک چند گھنٹوں میں جتنے یوٹرن لیے گئے ؛ کہتے ہیں شیشے میں بال آجائے تو نکالنا ناممکن ہے ؛ کل منگل وار 12 اکتوبر اہم فیصلے کا دن ہے ، گزشتہ چند روز کے اثرات اب آئندہ سالوں تک نظر آئیں گے ۔“

’میں معافی مانگتا ہوں ‘ اقرار الحسن نے عا ئشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

غریدہ فاروقی نے اپنے اگلے پیغام میں کہا کہ ” رات گئے اہم ترین غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے “۔سینئر صحافی کی جانب سے اپنے پیغام میں یہ واضح نہیں ہوا کہ کن اہم شخصیات کے درمیان یہ ملاقات ہوئی اور اس میں کیا بات چیت کی گئی ۔ سینئر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے اگلے پیغام میں کہا کہ ”ایک مرتبہ پھر انکار کے بعد مشرق، جنوب مغرب سے مل گیا ۔“یہاں پر بھی انہوں نے کوئی چیز واضح نہیں کی بلکہ صارفین کو سوچ بچار میں مبتلا کر دیاہے ۔ غریدہ فاروقی نے اپنے دیر رات کیئے گئے پیغامات میں سے آخری پیغام میں لکھا کہ ” غیر متوقع “ اور اپنی گفتگو کا اختتام کر دیا ۔

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

وزیر اعظم اور آرمی چیف کو متحد ہونا ہوگا ورنہ ایک کی پسند کا ڈی جی آئی ایس آئی خطرے کی گھنٹی ہوگا کامران خان بھی بول پڑے

FOLLOW US