Sunday January 19, 2025

’میں معافی مانگتا ہوں ‘ اقرار الحسن نے عا ئشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

لاہور : متنازعہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے معافی مانگ لی ۔ مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا’ میں معافی مانگتا ہوںمیں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودےبازی شروع کردی‘۔ان کا کہنا تھا ’ خدائے واحد کی قسم یہ ضد نہیں تھی، میں حقیقتاً سوچتا تھا کہ عائشہ کے ساتھ غلط ہوا اور اس کا ساتھ دینا چاہئے لیکن اس نے تو اپنی عزت ہی بیچ دی۔ واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے چند دن قبل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہورکو درخواست دی تھی کہ ملزم عامر سہیل عرف ریمبو مجھے ہراساں اور بلیک میل ک رہا ہے جس کے بعد ریمبو کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کی تحویل میں ریمبو کا ویڈیو پیغام بھی منظرعام پر آیا تھا جس میں اس نے عائشہ اکرم پر ملزمان سے رقم مانگنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

’الیکشن میں تحریک انصاف کی کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہے جہاز چلا ‘ جہانگیر ترین کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

وزیر اعظم اور آرمی چیف کو متحد ہونا ہوگا ورنہ ایک کی پسند کا ڈی جی آئی ایس آئی خطرے کی گھنٹی ہوگا کامران خان بھی بول پڑے

FOLLOW US