Sunday January 19, 2025

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد : نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا لہذا ضمانت منسوخ کی جائے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مطابق نیب نے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی ، درخواست میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی بھی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور میں طلبی پرنیب آفس پر حملہ بھی کیا گیا ، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کل ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

’الیکشن میں تحریک انصاف کی کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہے جہاز چلا ‘ جہانگیر ترین کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

وزیر اعظم اور آرمی چیف کو متحد ہونا ہوگا ورنہ ایک کی پسند کا ڈی جی آئی ایس آئی خطرے کی گھنٹی ہوگا کامران خان بھی بول پڑے

بارشیں ابھی جاری ہیں ،اگلے چوبیس گھنٹوں میں کن کن شہروں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان

FOLLOW US