Sunday January 19, 2025

’الیکشن میں تحریک انصاف کی کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہے جہاز چلا ‘ جہانگیر ترین کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

لودھراں : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی لیکن کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہے کہ جہاز چلا۔ لودھراں میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں اسمبلی ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے طیاروں کے استعمال کا ذکر بھی زبان پر آگیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے پی ٹی آئی کی 8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا فائدہ نہیں، جس پر میں نے کہا، فکر نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا اور پھر 2018 کے الیکشن کے بعد جب ہماری حکومت بن گئی تو باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کو متحد ہونا ہوگا ورنہ ایک کی پسند کا ڈی جی آئی ایس آئی خطرے کی گھنٹی ہوگا کامران خان بھی بول پڑے

نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کو نسل پرست قرار دے دیا

بارشیں ابھی جاری ہیں ،اگلے چوبیس گھنٹوں میں کن کن شہروں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان

FOLLOW US