Monday January 20, 2025

تمہاری داتا دربار پھنسنے والی ویڈیو بھی پاس ہے، ریمبو کی عائشہ کو بلیک میل کرنے کی آڈیو سامنے آ گئی

لاہور: گریٹر اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی ایک اور آڈیو سامنے آ گئی۔ریمبو کے بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہو گئی۔جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ تیری ساری تصاویر اور ویڈیوز میڈیا پر دوں گا۔نا کھلیں گے نا کھیلنے دیں گے۔ مجھے برباد کیا ہے تجھے بھی کر دوں گا۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے، جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو۔ ریمبو نے مزید کہا داتا دربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔دوسری جانب ہولیس کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری کروائی جا رہی ہے۔قبل ازیں عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی۔ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمہ ہوا اور پوچھا گیا کہ مجرم چھ ہیں یا سات ۔

آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ میں پراسرار خاموشی، شاہ رخ و گوری مایوس

جس پر عائشہ اکرم نے ریمبو کو بتایا کہ مھرم چھ ہیں جنہیں شناخت کیا ہے۔ عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمے میں منصوبہ بندی کی گئی کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں ، زیادہ تر مجرم غریب ہیں۔ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم نے کہا کہ مشکل سے ان لوگوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے عائشہ اکرم اور ریمبو نے رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے اس آڈیو ٹیپ کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیس شرق جمال نے کہا کہ ہم اس کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ریمبو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے، کیس میں کافی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا قریبی ساتھی ریمبو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہے۔

پہلے جہاز میں باتھ روم صاف کرتا تھا اور اب پائلٹ بن گیا ۔۔ پائلٹ بن کر سب کو حیران کرنے والا شخص کون ہے؟ جانیں اس کی کہانی

دو روز قبل ٹک ٹاکر عائشہ کیس کے حوالے سے ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کیے ۔ عدالت میں دیے گئے بیان میں ملزم ریمبو نے کہا کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا ، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروائی گئی۔ قبل ازیں ہراسگی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوٹھہرایا ہے ، انویسٹی گیشن پولیس کو دیے گئے تحریری بیان عائشہ اکرم نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا اور اب تک ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان

FOLLOW US