Monday January 20, 2025

پہلے جہاز میں باتھ روم صاف کرتا تھا اور اب پائلٹ بن گیا ۔۔ پائلٹ بن کر سب کو حیران کرنے والا شخص کون ہے؟ جانیں اس کی کہانی

محنت کرے انسان تو سب کچھ ہو سکتا ہے، چاہے مُلک کا وزیر اعظم بننا ہو یا پھر بادشاہ، پائلٹ بننا ہو یا ڈاکٹر، ہر کام میں محنت اور لگن انسان کو کامیابی دلواتی ہے۔ ایسا ہی نائجیریا کے محمد ابوبکر نامی شخص کے ساتھ ہوا جس نے اپنی جان توڑ محنت کی اور ایک باتھ روم کلینر سے جہاز کا پائلٹ اور پھر کیپٹن بن گیا۔محمد ابوبکر کو پڑھنے لکھنے کا بہت شوق تھا اور وہ پائلٹ بننا چاہتے تھے، لیکن ان کو ہوائی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ نہ مل سکا، لیکن انہوں نے اپنی ہمت نہ ہاری اور محنت کرتے رہے، ان کو کالج میں داخلہ تو نہ ملا البتہ ہوائی اڈے پر جہازوں کے باتھ روم کی صفائی کرنے کی نوکری مل گئی جس کو انہوں نے نا چاہتے ہوئے بھی تسلیم کیا۔فارغ اوقات میں محمد کوشش کرتے کہ پائلٹ سے باتیں کریں ان سے سیکھیں، یوں وقت گزرتا رہا محمد کو جہاز اڑانے کی سمجھ آتی رہی، آہستہ آہستہ اس نے اپنے سینیئر سے بات کی اور ٹریننگ لی،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان

جس کے بعد اس نے پائلٹ کا لائسنس وصول کرنے کے لئے درخواست دی جس کو کچھ وقت بعد اجازت مل گئی۔محمد کو کمرشل فلائٹ کے پائلٹ کے طور پر نوکری مل گئی اور پرائیوٹ لائسنس بھی مل گیا، محمد کا سفر یہیں ختم نہیں ہوا، انہوں نے مذید آگے بڑھنے کی تھام لی اور پھر کیپٹن بننے کے لئے کوششیں شروع کردیں، یوں 4 سال بعد محمد ابوبکر نائیجیرین قومی فلائٹ کے کیپٹن بن گئے۔آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جب انہوں نے باتھ روم کلینر کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کیا اس وقت سے پائلٹ اور پھر کیپٹن بننے میں ان کو 23 سال کا عرصہ لگا، لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری اور آگے بڑھنے کا عزم لئے باتھ روم صاف کرنے کی نوکری سے بھی دل نہ چرایا۔کیسے واش روم کلینر کو پائلٹ بننے تک رسائی ملی؟دراصل محمد اپنا کام دن رات اور ڈیوٹی کے اوقات سے زیادہ کرتے تھے اور ہر وقت ہوائی اڈے پر نظر آتے تھے، کبھی کسی پائلٹ سے بات کرتے تو کبھی کسی کیپٹن سے، یوں 23 سال کی کڑی محنت کے بعد اب محمد ایک باقاعدہ کیپٹن بن چکے ہیں۔یہ شخص کون؟یہ شخص نائیجیریا کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھتا ہے جس کے والد سبزی فروش تھے، لیکن بیٹے کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے تھے اس لئے دن میں سبزی بیچتے تھے اور رات کو کچرا چنتے تھے، ان کے نقشِ قدم پر چلنے والا محمد ابوبکر بھی بچپن سے ہائر تعلیم حاصل کرنے تک دن بھر پڑھائی اور شام میں ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا، اس نے پوری زندگی محنت سے کام لیا اور اب ایک پائلٹ بن کر اپنے عزیز و اقارب اور گھر والوں کو بھی حیران کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو محسن پاکستان کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر تنقید کا سامنا

افسوسناک انجام ، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد عائشہ ٹک ٹاکر بارے آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

FOLLOW US