Monday January 20, 2025

آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ میں پراسرار خاموشی، شاہ رخ و گوری مایوس

کیا آریان کو رہائی کے بعد امریکا یا یورپ بھیج دیا جائے گا؟، شاہ رخ خان کا خاندان آریان کے مستقبل کے حوالےس غور و خوص کررہا ہے۔چند لوگوں کی جانب سے آواز اٹھانے کے علاوہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ممبئی ڈرگ کیس میں گرفتاری پر بالی ووڈ فلم نگری میں ایک پر اسرار خاموشی چھائی ہوئی ہے۔اب جبکہ آریان خان نے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ایک ہفتہ گزار لیا ہے، تو بالی ووڈ کے حلقوں میں کئی سوال زیر گردش ہیں، کہ ضمانت میں اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ اور جب حکام کو اس کے پاس سے کوئی ڈرگ نہیں ملی تو پھر اسے جیل میں کیوں رکھا جارہا ہے؟ کیا اسے صرف اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے؟یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب شاید فوری نہ مل سکیں۔ لیکن بالی ووڈ میں یقیناً ایک غصہ پایا جاتا ہے کہ کیونکہ وہ حالیہ واقعہ کو بھی بالی ووڈ برادری پر حملے کا تسلسل تصور کرتے ہیں۔ گو کہ 23 سالہ آریان بالی ووڈ میں ایک شناسا چہرہ ہیں

پہلے جہاز میں باتھ روم صاف کرتا تھا اور اب پائلٹ بن گیا ۔۔ پائلٹ بن کر سب کو حیران کرنے والا شخص کون ہے؟ جانیں اس کی کہانی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان

لیکن اس کے باوجود وہ اپنے والد کے برخلاف زیادہ تر پس منظر میں رہتے ہیں، شوز اور تقریبات سے دور یہاں تک کہ انھوں نے اپنا سوشل میڈیا پیج بھی چند برس قبل پرائیویٹ بنایا ہے۔چند شخصیات جن میں سنجے گپتا، پوجا بھٹ اور راج ببر شامل ہیں زیادہ تر لوگ اس حوالے سے خاموش ہی ہیں۔ قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے شاہ رخ اور گوری کو ہلاکر رکھ دیا ہے، بہترین وکلا کی معاونت کے باوجود آریان کی ضمانت مسترد ہونے پر شاہ رخ خان کافی مایوس ہیں، اور انھوں نے اپنی فلمی مصروفیات بھی ترک کردی ہیں۔ ان سب کے باوجود شاہ رخ خان کا خاندان آریان کے مستقبل کے حوالےس غور و خوص بھی کررہا ہے، کیا آریان کو رہائی کے بعد امریکا یا یورپ بھیج دیا جائے گا؟ یا پھر وہ بھارت میں ہی قیام کریں گے، اس کا فیصلہ ان کے باہر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو محسن پاکستان کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر تنقید کا سامنا

FOLLOW US