Monday January 20, 2025

وزیراعظم عمران خان کو محسن پاکستان کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر تنقید کا سامنا

اسلام آباد : محسن پاکستان قومی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر خان گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی خواہش کے مطابق نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے ،ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت نہیں کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تو قریبی عزیز اور رشتہ داروں کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

پاکستان کے اہم شہر میں کار بم دھماکہ ، پاکستانی معروف صحافی جاں بحق ہو گئے

کوئی عزیز دوست بھی فوت ہو جائے تو عمران خان جنازے میں نہیں جاتے۔ محسن پاکستان کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان جنازوں میں جاتے ہی نہیں،پٹواری کی گائے مر گئی سارا گاؤں گیا،پٹواری مر گیا کوئی نہیں گیا۔ یہ بے حس لوگ ہیں ان کی بات ہی نہیں کرنی چاہئیے۔واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان گزشتہ روز صبح 85 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جوہری سائنسدان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں سہہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی گئی جس کے بعد انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

افسوسناک انجام ، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد عائشہ ٹک ٹاکر بارے آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

FOLLOW US