Monday January 20, 2025

آریان خان کو جیل میں صبح کتنے بجے اٹھایا جاتاہے اور کھانے کو کیا ملتا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ممبئی: منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر آتھر روڈ جیل میں ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ ” بالی ووڈ لائف “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آریان خان کو قرنطینہ کی بیرک نمبر ایک میں رکھا گیاہے جو کہ خصوصی بیرک ہے ، انہیں وہاں پانچ دن کا قرنطینہ مکمل کرناہے ، آریان کو ابھی جیل کا یونیفارم نہیں دیا گیاہے ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے کو صبح 6 بجے جگایا جاتا ہے جس کے بعد 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے ،آریان کو ناشتے میں شیرا اور پوہا (بھارتی ڈِش جو کہ چاولوں کی ایک قسم ہے) دیا جاتا ہے۔ پھر 11 بجے دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے جس میں چپاتی کے ساتھ سبزی اور دال چاول ہوتے ہیں۔آریان خان کو فی الحال گھر سے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، اس کیلئے عدالت سے اجازت لینا ہو گی ۔

آزاد کشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے 3 کامکمل نتیجہ سامنے آگیا

آریان کو شام 6 بجے رات کا کھانا دیا جاتا ہے لیکن وہ چاہیں تو 6 کی بجائے رات 8 بجے کھانا کھا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر کسی بھی ملزم کو مزید کھانا چاہیے تو وہ کینٹین سے جاکر خرید کر کھا سکتا ہے۔این سی بی کی جانب سے جیل کے اطراف میں چہل قدمی کی اجازت ہے لیکن فی الحال آریان 5 دن کیلئے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکتے۔

وزیراعظم نے رحمت العالمینﷺ اتھارٹی بنانے کا اعلان کردیا، یہ اتھارٹی کیا کام کرے گی؟ آپ بھی جانیے

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنا آخری خط کس سیاسی شخصیت کو لکھا تھا؟ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

FOLLOW US