Monday January 20, 2025

منشیات برآمدگی کیس، آریان خان کی جہاز پر چھاپے کی کہانی سامنے آ گئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم یہ اطلاع پولیس کو کس نے دی اس حوالے سے اب اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کے رہائشی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو افراد کو اطلاع دی جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے جہاز پر چھاپہ مارا ۔ بھوپال کے رہائشی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آریان خان سمیت دیگر افراد کے پارٹی کے دوران منشیات کے استعمال سے متعلق این سی بی حکام کو الرٹ کیا گیا۔یادیو نامی شخص کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی میں شریک ایک دوست کی جانب سے کروز پر منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے منیش بھنسوہالی کو آگاہ کیا اور پھر ایم سی بی حکام کی جانب سے کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔

یا اللہ رحم ۔بلوچستان میں دوبارہ شدید زلزلہ ۔ ہر طرف خوف ۔ اب تک کتنی ہلاکتیں ہوچکی ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

دوسری جانب بالی ود کے کنگ خان شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر دی ہیں، بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کا بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کے ساتھ اشتہار طے شدہ تھا تاہم آخری لمحات میں ان کی جانب سے ذاتی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اشتہار میں آنے سے انکار کردیا گیا۔ اشتہار کے سیٹ پر شاہ رخ خان کی آمد کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن اداکار آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو سامنے رکھتے ہوئے سیٹ پر نہ پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق اشتہار کے سیٹ پر 20 سے 25 باؤنسرز تعینات تھے جب کہ صبح سے ہی شاہ رخ کی وینیٹی وین بھی اسٹوڈیو میں موجود تھی لیکن دوپہر 3 سے 4 بجے کے دوران اداکار نے اشتہار منسوخ کردیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا گیا ہےکہ شاہ رخ کے انکار کے بعد اب اجے دیوگن ہی اس اشتہار کو مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپل سبسٹنس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی،20 بی،27 اور 35 شامل ہیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے 4 سال سے منشیات لینے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں

گریٹر اقبال میں دست درازی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی درخواست پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا

FOLLOW US