Monday January 20, 2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کی جانب سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ جانے کے باعث رواں ماہ کے آخر میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے یکم اکتوبر کو تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا تھا۔ وزارت خزانہ نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

گریٹر اقبال میں دست درازی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی درخواست پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا

یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی، یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ 15 تاریخ کو بھی تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ 15 ستمبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سمری میں دی گئی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 1 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔ اس کے علاوہ وزرات خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 1 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

مریم نواز کے پاس ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کی معلومات پہلے سے تھیں

FOLLOW US