Monday November 25, 2024

قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر جگن کاظم کے مارننگ شو کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

لاہور: گذشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر اینکر جگن کاظم کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام میں شریک جوڑے ایک گیم کا حصہ ہیں جن میں انہیں ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر سیب کھانا تھا۔ویڈیو میں مارننگ شو کے گیم سیگمنٹ میں شامل مرد اور خواتین پارٹنرز کو متنازع قرار دئیے جانے والا مقابلہ پورا کرتے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے جگن کاظم کا مارننگ شو بین کرنے کا مطالبہ کر دیا یہی وجہ ہے کہ دو دن سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #BoycottMorningWithJuggunKazim ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔صارفین نے پیمرا سے میزبان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اکشے کمار عمر شریف کو اپنا استاد کیوں مانتے تھے ؟ وہ وقت جب بھارتی ادا کار نے خود اعتراف کیا تھا

اور اب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی ٹی وی چینل کو مارننگ شو میں قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا۔ پیمرا نے اس حوالے سے ٹویٹر پر مختصر اعلامیہ بھی جاری کیا۔مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا نے اے پلس کے مارننگ شو ’مارننگ ون جگن کاظم‘ میں نامناسب اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر 7 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارننگ شوز کی میزبانوں کو اپنے شوز کے سیگمنٹس یا ان میں دئیے گئے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر بھی اس حوالے سے تنقید کی زد میں رہ چکی ہیں۔

عمر شریف کی خواہش پوری کر دی گئی۔ ۔ سندھ حکومت نے عبد اللہ شاہ غازی مزار کے قریب قبرستان میں مرحوم کی تدفین کی اجازت دے دی

’بیٹی نے روتے ہوئے ویڈیو کے بارے میں بتایا، سب سے زیادہ اثر بیوی پر ہوا‘ مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد زبیر عمر پہلی بار منظر عام پر آگئے

FOLLOW US