Tuesday January 21, 2025

عمر شریف کی خواہش پوری کر دی گئی۔ ۔ سندھ حکومت نے عبد اللہ شاہ غازی مزار کے قریب قبرستان میں مرحوم کی تدفین کی اجازت دے دی

کراچی : عمر شریف کی خواہش پوری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عظیم کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے جواد عمر کا اہم بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنے والد کی خصوصی خواہش کا اظہار کیا۔ جواد عمر نے بتایا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ انتقال کے بعد ان کی تدفین عبد اللہ شاہ غازی مزار میں کی جائے۔ عمر شریف کے صاحبزادے نے سندھ حکومت سے درخواست کی کہ عبد اللہ شاہ غازی مزار کے قریب ان کے والد کی تدفین کی اجازت دی جائے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

’بیٹی نے روتے ہوئے ویڈیو کے بارے میں بتایا، سب سے زیادہ اثر بیوی پر ہوا‘ مبینہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد زبیر عمر پہلی بار منظر عام پر آگئے

سعید غنی نے جواد عمر کی درخواست منظور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ “مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق انکی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے”۔ اس سے قبل جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمرشریف کی تدفین کے انتظامات میں سندھ حکومت تعاون کرے گی، عمر شریف کے انتقال سے فنِ کامیڈی خلاء پُر کرنا ناممکن ہے، عمرشریف کے انتقال کے سوگ میں ریلی منسوخ کردی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے پاکستان ایک بڑے فنکار سے محروم ہوگیا، عمر شریف کے انتقال سے فنِ کامیڈی خلاء پُر کرنا ناممکن ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمرشریف کی میت کراچی پہنچنے اور تدفین کے انتظامات میں سندھ حکومت تعاون کرے گی۔ عمر شریف کے انتقال کے سوگ میں ریلی کو منسوخ کردیا، عمر شریف کے انتقال سے فنِ کامیڈی خلاء پُر کرنا ناممکن ہے۔ واضح رہے لیجنڈری اسٹیج ادکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی میں وفات پا گئے۔ معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔

نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو اپنے باپ کے بھائیوں سے کتنی ملیں چھین لی تھی۔۔؟ انکشافات نے تہلکہ مچادیا

عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دنیا سے رخصت ہو گئے۔ عمر شریف کی اہلیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ عمر شریف کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔
صحافی وسیم بادامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بتایا کہ اداکار عمر شریف کو 28 ستمبر کی دوپہر ایئر ایمبولینس میں کراچی سے امریکا روانہ کیا گیا تھا۔ انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے مختلف ملکوں میں تین اسٹاپ اوور کرنے تھے جن میں سے پہلا اسٹاپ اوور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر جرمنی کے نیورمبرگ ایئرپورٹ کا تھا۔ ایئر ایمبولینس طیارہ نیورمبرگ پہنچا تو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر عمر شریف کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ جس کے اگلے روز ایئر ایمبولینس میں فنی خرابی ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ عمر شریف جرمنی کے اسی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

FOLLOW US