Monday January 20, 2025

سلمان خان کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کون رکھتاہے؟بالی ووڈ اسٹار نےنے اپنی زندگی کے سب سے طویل واحد رشتے کے بارے میں بتا ہی دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی زندگی کے سب سے طویل واحد رشتے کے بارے میں بتا ہی دیا۔بھارتی رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس او ٹی ٹی کے اختتام کے بعد اب بگ باس کا سیزن 15 شروع ہورہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلومیاں کریں گے۔ بگ باس اور سلمان خان کا ساتھ ابھی کا نہیں بلکہ سلومیاں پچھلے 11 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس شو کے ساتھ سلمان خان کا رشتہ بہت انوکھا ہے۔حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے اور بگ باس شو کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شو ان کے دل کے کتنا قریب ہے۔ سلومیاں نے بتایا کہ بگ باس میری زندگی کا واحد رشتہ ہے جو اتنے عرصے سے قائم ہے۔ ورنہ میرے رشتے۔۔ چلیے چھوڑئیے جانے دیجئے۔ بگ باس کے ساتھ میرا رشتہ میری زندگی میں مستقل عنصر لایا ہے۔جب سلومیاں سے ان کے اور بگ باس کے درمیان مماثلت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہم دونوں ہی ’’سنگل‘‘ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں خود

شہرقائد کراچی والوں کے لئے خوشخبری، سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی منصوبے کا آغاز

کو بغیر کسی خوف اور مداخلت کے ’’باس‘‘ سمجھ سکتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے اپنی بگ باس کی تنخواہ کے بارے میں بتایا۔ میں شو انتظامیہ کو کہتا رہتا ہوں کہ میں بہت محنت کرتا ہوں لہذ ا انہیں میری تنخواہ بڑھانے پر غور کرنا چاہئے لیکن میری کوئی نہیں سنتا۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ایک وقت آئے جب چینل مجھ سے کہے سلمان ہم آپ کی تنخواہ بڑھادیں گے اور میں ان سے کہوں گا نہیں جانے دو۔ سلمان نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے کہا کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے؟بگ باس کے نئے سیزن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلو میاں نے کہا یہ سیزن بہت دلچسپ ہونے والا ہے کیونکہ اس بار بگ باس نے شو میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں۔جب سلو میاں سے پوچھا گیا کہ آپ ہر سال یہ شو کیوں کرتے ہیں؟ تو بھائی جان نے جواب دیا مجھے یہ شو پسند ہے۔ یہ شو میرے صبر کی انتہا کو چیلنج کرتا ہے۔ ہر بار جب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہئے تھا اور پھر میں خود پر قابو پانے کی سخت کوشش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ بگ باس سیزن 15 اگلے ماہ 2 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ سلمان خان اس بار شو کی میزبانی کے لیے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ روپے لیں گے۔ یعنی ہر ہفتے انہیں 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سلمان خان ہفتے میں دو دن بگ باس شو کی میزبانی کرتے ہیں۔

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کی پاکستان میں لینڈنگ۔ لیجنڈ اداکار کب روانہ ہوں گی۔ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

چینی کار بنانے والی کمپنی ’ایم جی ‘کے عملے پر خریدار کو حبس بے جا میں رکھ کر قتل کرنے کا الزام

FOLLOW US