Monday January 20, 2025

عرب شیخ کی کروڑوں روپے کے بدلے معروف برازیلی ماڈل کو شادی کی پیشکش لیکن آفر کیوں قبول نہ ہوئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

برازیلیا: برازیل میں اپنے آپ سے شادی کرنے والی ایک خوبرو ماڈل نے ایک عربی شیخ کی طرف سے شادی کی پیشکش کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کریس گالرا نامی اس ماڈل نے بتایا ہے کہ اسے بے شمار مردوں کی طرف سے شادی کی آفرز آتی رہتی تھیں۔ ان میں ایک عربی شیخ بھی شامل تھا جس نے مجھے پیشکش کی تھی کہ اگر میں اپنے آپ سے شادی کرنے کی بجائے اس کے ساتھ شادی کر لوں تو وہ مجھے 5لاکھ ڈالر (تقریباً 8کروڑ 47لاکھ روپے)دے گا۔ 33سالہ کریس گالرا کا کہنا تھا کہ ”میں مردوں پر انحصار سے عاجز آ چکی تھی جس کی وجہ سے میں نے اپنے آپ سے شادی کا فیصلہ کیا تھا چنانچہ اس عربی شیخ کی پیشکش بھی میں نے ٹھکرا دی۔

’مجھے جھوٹ سے نفرت ہے لیکن کبھی کبھار خود اس کا سہارا لیتی ہوں‘ ماہرہ خان کا حیران کن انکشاف

اس شخص نے مجھ سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کیا اور ابھی تک وہ مجھے میسجز بھیجتا رہتا ہے۔“ گالرا نے بتایا کہ ”میں شروع میں سمجھتی تھی کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی مرد کے ساتھ تعلق میں رہنا ضروری ہے۔ پھر کچھ عرصہ مجھے سنگل گزارنا پڑا۔ اس دوران مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے پیروں پر بھی کھڑی ہو سکتی ہوں۔میں ہمیشہ تنہائی سے خوفزدہ رہتی تھی لیکن یہ وہ وقت تھا جب میں نے اپنے آپ کے بارے میں اچھا محسوس کرنا سیکھا اور اپنے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمر اکمل کی خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دھواں دار خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا

FOLLOW US