Monday January 20, 2025

’مجھے جھوٹ سے نفرت ہے لیکن کبھی کبھار خود اس کا سہارا لیتی ہوں‘ ماہرہ خان کا حیران کن انکشاف

کراچی : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹ سے سخت نفرت ہے لیکن کبھی کبھار انہیں اس کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ خان نے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن رکھا۔ اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ انہیں سب سے زیادہ کس چیز سے نفرت ہے۔ اس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹ سے نفرت ہے لیکن انٹرویوز کے دوران وہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں۔ ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ اداکاری شروع کرنے کے بعد سے اب تک کتنی تبدیل ہوچکی ہیں؟ اس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں بار بار سوچتی ہیں ، انہیں لگتا ہے کہ وہ زیادہ نہیں بدلیں اور یہ کچھ اچھی بات نہیں ہے، انہیں لگتا ہے کہ شاید اب وہ تھوڑی زیادہ سمجھ دار ہوگئی ہیں۔

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا، چین کا جواب بھی آگیا

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دھواں دار خطاب ،امریکہ اور بھارت کو آئینہ دکھا دیا

ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات پرخاران کے قریب کامیاب آپریشن ۔ 2 کمانڈروں سمیت 6دہشت گرد جہنم واصل ۔آئی ایس پی آر

FOLLOW US