Tuesday January 21, 2025

بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پھنس گئے“مقدمہ درج مگر کیوں ؟

ممبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پڑگئے کیونکہ ان کے شو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی شیو پوری کی ضلعی عدالت میں کپل شرما شو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر شو کی ایک قسط کے خلاف درج کرائی گئی ہے کیونکہ اس قسط میں شو کے اداکاروں کوکمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے سٹیج پر (شراب) پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اداکاروں نے اپنے شو میں عدالت کی بے عزتی کی ہے۔شیو پوری سے تعلق رکھنے والے وکیل نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) عدالت میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ کیس کی سماعت یکم اکتوبر کوہوگی۔ وکیل کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ ٹی وی پر نشر کئے جانے والے کپل شرما شو کی ایک قسط میں سٹیج پر عدالت کا منظر پیش کیا گیا تھا جس میں اداکاروں کو سب کے سامنے شراب پیتے ہوئے دکھایاگیا تھا۔ یہ توہین عدالت ہے۔

چین کا کرپٹو کرنسی کے لین دین پر مکمل پابندی کا اعلان، ایک ہی دن میں بٹ کوائن کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟

شکایت کنندہ کا کہنا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے عدالت میں دفعہ 356/3 کے تحت مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ شو میں خواتین پر نازیبا تبصرے بھی کئے جاتے ہیں۔ ٹی وی پر اس طرح کی غفلت کا مظاہرہ بند ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ شو کی جس قسط کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے وہ 19 جنوری 2020 کو نشر ہوئی تھی اور 24 اپریل 2021 کو یہ قسط دوبارہ دکھائی گئی تھی۔خیال رہے ”دی کپل شرما شو“ کی میزبانی بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کرتے ہیں اس کے علاوہ بھارتی سنگھ، سمونا چکرورتی، کرشنا ابھی شیک، سدیش لہری سمیت متعدد فنکار بھی شو میں موجود ہیں۔ تقریباً 7 ماہ بند رہنے کے بعد یہ شو 21 اگست سے دوبارہ ٹی وی پر پیش کیا جارہا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی 21 لاکھ اور 23 لاکھ میں عوام 3 مرلے کا تیار گھر حاصل کرسکیں گے،

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد فعلی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات ، آخر جمعہ کا دن ہی کیوں ؟لرزہ خیز خبر

FOLLOW US