Tuesday January 21, 2025

چین کا کرپٹو کرنسی کے لین دین پر مکمل پابندی کا اعلان، ایک ہی دن میں بٹ کوائن کی قیمت کتنی کم ہوگئی؟

بیجنگ : چین کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی کی تمام ٹرانزیکشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی چین میں بٹ کوائن سمیت ڈیجیٹل ٹوکنز پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ چین کے مرکزی بینک کی پابندی کے بعد ایک ہی دن میں بٹ کوائن کی قیمت میں دو ہزار ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 4.65 فیصد کمی کے ساتھ 41 ہزار 832 ڈالر رہ گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 70 لاکھ 46 ہزار روپے بنتے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق چین نے 2019 میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کی تھی تاہم رواں سال اس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی منی لانڈرنگ کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔ چین نے رواں برس مئی اور جون میں بھی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے احکامات جاری کیے تھے تاہم آج (جمعہ کو) جاری ہونے والے حکم کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ چین کرپٹو کرنسی کے ہر قسم کے لین دین پر پابندی عائد کر رہا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی 21 لاکھ اور 23 لاکھ میں عوام 3 مرلے کا تیار گھر حاصل کرسکیں گے،

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد فعلی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات ، آخر جمعہ کا دن ہی کیوں ؟لرزہ خیز خبر

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

FOLLOW US