Tuesday January 21, 2025

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی 21 لاکھ اور 23 لاکھ میں عوام 3 مرلے کا تیار گھر حاصل کرسکیں گے،

اسلام آباد : نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی،21 لاکھ اور 23 لاکھ میں عوام 3 مرلے کا تیار گھر حاصل کرسکیں گے، گھر خریدنے والے بذریعہ بینک آسان اقساط میں ادائیگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کی زیرصدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پھاٹا کے پاس موجود سرکاری زمین کا آڈٹ کروانے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں گارڈن سکوائرہاؤسنگ کالونی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سستے گھر دینے کیلئے قیمتوں کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کہ بینک کے ذریعے عوام آسان اقساط پر 3 مرلہ کے تیار گھر صرف 21 لاکھ اور 23 لاکھ میں حاصل کرسکیں گے۔

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات ، آخر جمعہ کا دن ہی کیوں ؟لرزہ خیز خبر

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے ملاقات کی جس میں چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو ملک میں کم قیمت رہائش کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ مارگیج فنانسنگ کیلئے سٹیٹ بنک نے 69 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی اب کرائے کی بجائے گھر کی اقساط دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہوگا‘ قرضہ بینک دے گا۔ انہوں نے چند روز قبل نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام را مٹیریل موجود ہے ، ملک دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ اپنا گھر بنا سکیں ، اب بینک لوگوں کوہاوس فنانس کیلئے پیسے دیں گے ، پاکستان میں عام لوگوں کو گھر کی ضرورت ہے ، عام لوگوں کو گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم شروع کی ، تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہوگا،قرضہ بینک دے گا۔

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

طالبان امن کے لئے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا امریکی جریدے کو انٹرویو

FOLLOW US