لاہور: ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی حوالگی کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے و دیگر ذمہ داران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلا ت کے مطابق تو ہین عدا لت کے یہ نو ٹس جسٹس شجاعت علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر لوگوں کو عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر جاری کیے۔یا د رہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا کی طرف سے دبئی مقیم اپنے سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے کہ اس نے ان کی بیٹیوں کو پاکستان سے سمگل کیا اور دبئی لے گیا۔ ایف آئی اے نے عدالتی حکم کے باوجود عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا۔ صوفیہ مرزا کی طرف سے مقدمے میں اپنے سابق شوہر پر بچیوں کے اغواءکا الزام بھی عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس نے ملاقات کے بہانے بچیوں کو اغواءکیا اور سمگل کرکے دبئی لے گیا۔
جس طرح سے دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے،گرانٹ ایلیٹ
گرمی کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا، بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنا دی گئی
آبدوز ڈیل تنازع، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے