Sunday January 19, 2025

جس طرح سے دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے،گرانٹ ایلیٹ

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کا کہنا تھا کہ میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستا ن جاچکا ہوں ،وہاں ہمیں صدارتی لیول کی سکیورٹی ملی، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ فول پروف سکیورٹی میں کیا تھریٹ تھا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے خدشات بھی واضح نہیں کیے گئے، جس طرح سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ انتہائی غلط ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ کو واضح کرنا چاہئے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کس وجہ سے لیا، پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ، پی سی بی اور شائقین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر انتہائی غصے میں ہیں ۔

گرمی کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا، بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنا دی گئی

آبدوز ڈیل تنازع، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے

آئی فون کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ایپل کا 3 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

FOLLOW US