Sunday January 19, 2025

آبدوز ڈیل تنازع، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلا لیے

پیرس : فرانس نے آبدوز ڈیل تنازع پر امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب کر لیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے سفیروں کو آبدوزوں کے معاہدے سے متعلق معاملے پر مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کا معاہدہ توڑنا نا قابل قبول ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبدوز ٹھیکوں کا تنازع حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطیمیں رہے ہیں، فرانس امریکہ کا سب سے پرانا اور مضبوط پارٹنر ہے۔امریکا نے فرانس کے سفیر واپس بلانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنیکی طویل تاریخ، جمہوری اقدار اور عزم رکھتے ہیں۔

“نیوزی لینڈ دورہ منسوخ ہونے پر بھارت کا بغلیں بجانا تو ٹھیک لیکن ن لیگ کی خوشی سمجھ سے بالا تر ہےسردار تنویر الیاس نے سوال اٹھا دیا

آئی فون کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ایپل کا 3 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت میں اپوزیشن کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے

FOLLOW US