Sunday January 19, 2025

مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی کیس،6ملزم جودیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے

لاہور : مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں چھ ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم شہریار، مہران ، ارسلان ،ساجد ، عابد اور افتخار کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامے پیش کیا گیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 14اگست پر مینار پاکستان پارک میں سینکڑوں لوگوں نے اجتماعی دست درازی کی تھی ۔ اقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آئی اور واقعے میںملوث متعدد ملزمان کو حراست میں لیا۔

اداکار عمر شریف کی حالت مزید خراب، بیٹے جواد عمر نے بیان جاری کر دیا

آج جوڈیشل ریمانڈ پر جانے والے ملزموں کو عائشہ اکرم نے گزشتہ دنوں شناخت پریڈ کے دوران شناخت کیا تھا ، عائشہ اکرم نے جیل میں شناخت پریڈ کے دوران ایک سو سے زائد افراد میں سے 10افراد کو شناخت کیا تھا ، عائشہ نے 6 ملزموں کو درست شناخت کیا تھا جبکہ انہوں نے چار افراد کو غلط شناخت کیا تھا، وہ چاروں مختلف مقدمات میں چھ ،چھ ماہ سے جیل میں قید تھے ۔

رمیز راجہ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنا دی ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ آمدن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع

FOLLOW US