Sunday January 19, 2025

ملکی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع

کراچی : ملکی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع، اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھنے کا فیصلہ – تفصیلات کےمطابق وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں 46 ہزار 549 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر سید میر محمد شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتی کی جا رہی ہے اور یہ سارا عمل آٹومیٹیڈ ہے، اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا، اس عمل سے متعلق جتنے بھی تحفظات ہیں انہیں دور کرنے کے لیے یہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، 219میں سے 207 وارڈز کے نتائج سامنے آگئے، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کا احتجاج جاری رہا تھا- کراچی میں اساتذہ نے ملازمت کو مستقل کرنے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب سے سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کیا۔ اساتذہ نے سندھ اسمبلی جانے والے گیٹ پر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں پولیس کی لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹادیا۔ اساتذہ نے پولیس پر پتھراو بھی کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی اور اطراف کی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بعد ازاں احتجاجی اساتذہ سندھ اسمبلی سے پریس کلب روانہ ہوگئے۔ اب سندھ حکومت نے اساتذہ کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اساتذہ کے مسائل کم ہو جائیں گے- جبکہ سندھ میں تعلیم کی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گی-

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان

FOLLOW US