Sunday January 19, 2025

اداکار عمر شریف کی حالت مزید خراب، بیٹے جواد عمر نے بیان جاری کر دیا

لاہور: معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے والد کی تشویشناک حالت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے قوم سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جواد عمر کا کہنا تھا کہ ان کے والد عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے ، والد کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔ان کا کہناتھاکہ ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے، امریکا نہ بھیجا گیاتو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔جواد عمر کا مزید کہنا تھا کہ والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے، قوم سے والد صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

رمیز راجہ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنا دی ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ آمدن میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔ اس سے قبل کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی نجی ہسپتال میں عمر شریف کی عیادت کرچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ اداکار کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

وزیر اعظم، ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری خیریت دریافت نہیں کی مجھے اس بات پر بے حد مایوسی ہے۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر

عوام کی اُمیدیں مدھم پڑ گئیں۔۔کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں پنجاب و کراچی عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا

FOLLOW US