Sunday January 19, 2025

بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمارکی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کے کھلاڑی ” اکشے کمار“ کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اکشے کمارکی والدہ ” ارونا بھاٹیا“ کو تین ستمبر کو طبیعت کی ناسازی پر ممبئی کے ہرانندنی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی حالت تشویشناک تھی جبکہ دو دن قبل انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔ اکشے کمارنے گزشتہ روز اپنے والدہ کیلئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا ۔ اکشے نے آج اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” وہ میرا سب کچھ تھیں ،اور میں آج اپنے وجود کے ہر حصے میں ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں ،

جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دھچکا اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگیا

میری ماں ارونا بھاٹیا پر امن طریقے سے آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں ۔میں آپ کی دعاﺅں کی قدر کر تاہوں ۔“ اکشے کمار کو جس وقت اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی کا علم ہوا تو اس وقت وہ برطانیہ میں تھے اور فلم ” سنڈریلا “کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، انہوں نے سارا کام وہیں روکا اور ممبئی واپس آ گئے ۔

فتح اللہ گولن سے تعلقات کے الزام میں ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار کر لئے گئے

FOLLOW US