Sunday January 19, 2025

سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات میں شہناز گل کے ساتھ دھکم پیل ، اداکارہ زرین خان بھی خاموش نہ رہ سکیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا اور شہناز گل ’بگ باس‘ میں ملے اور دونوں میں بہت قربت دیکھنے میں رہی۔ تاہم دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کا اعتراف کرنے سے گریز کرتے رہے اور ایک دوسرے کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے رہے۔سدھارتھ کی موت پر شہناز گل انتہائی دل گرفتہ نظر آئیں۔ ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل رہی جس میں شہناز گل سدھارتھ کی آخری رسومات کے لیے آتی ہیں اور پاپارازی ان کے ساتھ دھکم پیل کر رہے ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ زریں خان نے اس غیرانسانی روئیے پر پاپارازیوں کو انتہائی کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔

کراچی میں بارش ایک مرتبہ شہریوں کے لئے زحمت بن گئی، بجلی غائب، سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئے

ژی نیو ز کے مطابق زریں خان نے کہا ہے کہ ”بیچاری لڑکی بری طرح ٹوٹ چکی تھی اور فوٹوگرافرز کو ایسی حالت میں بھی تصاویر بنانے کی پڑی تھی اور اسے ہی دھکے دے رہے تھے۔ یہ شہناز کے لیے انتہائی کڑا وقت تھا اور پاپارازیوں کو اس کا ادراک ہونا چاہیے تھا کہ وہ اس وقت کتنے کرب سے گزر رہی تھی۔ اس وقت پاپارازیوں نے ایسے روئیے کا مظاہرہ کیا کہ وہ انسان نہیں، روبوٹ ہیں جن میں دل نہیں ہوتا۔“

https://twitter.com/Aroshi_roy10/status/1433852964829945856?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1433852964829945856%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F04-Sep-2021%2F1336543

منزلیں بہادروں کا استقبال کرتی ہیں، بزدلوں کو تو راستوں کا خوف مار دیتا ہے، میں دنیا کوبتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور سیاحوں کیلئے جنت ہے

عدالت نے معروف پاکستانی ادا کارہ کو اشتہاری قرار دے دیا

FOLLOW US