لاہور : ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے سائبر کرائم مقدمہ میں نامزد ملزمہ اداکارہ عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم د یتے ہوئے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثنا کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے ، چالان کے مطابق اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے، اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے، ملزمہ عائشہ ثنا نے ایک ویب سائٹ پر بھی مدعی کی بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیاتھا۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی کابل ایئر پورٹ پر غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، ہسپتال میں علاج جاری