Sunday January 19, 2025

کراچی میں بارش ایک مرتبہ شہریوں کے لئے زحمت بن گئی، بجلی غائب، سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئے

کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےجس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ملیر، گلشن حدید،کاٹھور، گلزارہجری، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ شارع فیصل،جیل روڈ ، ڈیفنس، جہانگیرروڈ، گارڈن، صدر،گرومندر،طارق روڈ، لیاقت آباد،اورنگی ٹاؤن، ایئرپورٹ، نیشنل اسٹیڈیم اورگلشن اقبال سمیت آئی آئی چندریگرروڈپر بادل جم کر برسے۔تیز بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔بارشوں کے دوران کئی منچلے ویڈیو اور سیلفی بناتے بھی نظر آئے اور وہ سہانے موسم کا مزہ لیتے رہے۔

منزلیں بہادروں کا استقبال کرتی ہیں، بزدلوں کو تو راستوں کا خوف مار دیتا ہے، میں دنیا کوبتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور سیاحوں کیلئے جنت ہے

ڈی جی آئی ایس آئی کی کابل ایئر پورٹ پر غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

گریٹر اقبال پارک واقعہ، 151 ملزمان کو جیل سے رہا کردیا گیا

FOLLOW US