Sunday May 19, 2024

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منطر عام پر آ گئی

ممبئی: معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منطر عام پر آ گئی۔اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق سدھارتھ شکلا کی موت میں کوئی غلط کام نہیں ہوا یعنی اداکار کی موت کسی سازش کا نتیجہ نہیں تھی۔سب سے اہم بات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے۔پولیس کے مطابق چونکہ لاش کو ڈائریکٹ اسپتال لایا گیا تھا اس لیے ڈبل چیک کیے جا رہے ہیں۔ سدھارتھ شکلا کی فیملی نے ابھی تک کسی قسم کے شک و شبہ کا اظہار نہیں کیا۔یہاں تک کہ پولیس نے بھی اداکار کی موت کے حوالے سے کسی پر شک نہیں کیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی ابھی تمام رپورٹس زیر التوا ہیں اور کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

لاہور میں شہری نے 8 سالہ بچی پر کتا چھوڑ دیا کتے کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی،ملزم گرفتار کرلیا گیا

اداکار کی موت کے حوالے سے ایک ہسٹو پیتھولی مطالعہ اور سی اے رپورٹ اداکار کی موت کی وجہ پر روشنی ڈالے گی۔ سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا اور پولیس کے سامنے اداکار کی لاش کا دوبارہ معائنہ کیا۔چونکہ یہ کیس حساس ہے اور سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سابقہ تجربے سے سبق لیتے ہوئے پولیس کوئی چانس نہیں لینا چاہتی تھی لہذا ہر چیز کی ویڈیوز گرافی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا گذشتہ روز چل بسے تھے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں ہے جبکہ مداح بھی ان کی اچانک موت سے صدمے سے دوچار ہو گئے۔ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کا جانا پہنچانا چہرہ ہے اور بگ باس 13 کے فاتح بھی تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔بعدازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔سدھارتھ شکلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کی لاش کو گھر والوں کے حوالے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کا سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان۔۔نمازہ جنازہ آج 2 بجے ادا کی جائے گی

FOLLOW US