Sunday January 19, 2025

’عمران خان کی وجہ سے وزارت داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ‘ چوہدری نثار کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ان کے استعفے کی وجہ عمران خان تھے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دنوں میں عمران خان کو آبپارہ آنے کی اجازت نہیں دینا چاہتا تھا لیکن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو ریڈ زون میںآنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دیا ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا تھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ آگے آئیں، اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی یعنی وزیر داخلہ کی مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دے دیا۔ خیال رہے کہ استعفے کے بعد سے چوہدری نثار نے ن لیگ سے دوری اختیار کرلی تھی اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

چند ماہ قبل دنیا کی بہترین کرنسی قرار دیے جانے والا روپیہ اب ایشیا کی سب سے بدترین کرنسی قرار دے دیا گیا

ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم، پہلی بار گولڈ میڈل پاکستان کے نام حیدر علی نے مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا

FOLLOW US